اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کا فائنل میچ میں پہنچنا غیرمعمولی ہے،ہاکی ٹیم کوانعام دینے کافیصلہ کیاجائیگا،ہمارے لئے کے پی کے بھی باقی صوبوں کی طرح اہم ہے جبکہ ایڈوائزر ٹو سیکٹری جنرل کامن ویلتھ شیل رام نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا یوتھ پروگرام نوجوان نسل کے لئے ایک بہترین پروگرام ہے ، نوجوان نسل کے لئے جوکامن ویلتھ چاہتی ہے وہ پاکستانی قیادت بہترین طریقے سے کریگی ، پاکستانی قیادت نوجوان نسل کو ہنرمند بناکر ترقی دینا چاہتی ہے، ہمیں پتہ ہے کہ پاکستان کا بہت عظیم مستقبل ہے۔
جمعہ کو ایڈوائزر ٹو سیکٹری جنرل کامن ویلتھ سشیل رام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےچئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے پی آئی ڈی میں کہا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو یوتھ کے لئے کام کرتی ہے،،کوئی اور جماعت بتادیں جس نے اتنا کام کیاہے،،کسی بھی فیلڈ کواٹھاکر دیکھ لیں جس میں نوجوانوں کونہ رکھاگیا ہو،کل نومئی دیکھ لیں ، ایک طرف ملک کو آگے لیکر جانیوالی قوتیں ہیں ،آپکو اب سالوں میں نہیں مہینوں میں نظر آئے گا۔
رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کا فائنل میچ میں پہنچنا غیرمعمولی ہے،رانا مشہود نے کہا ہاکی ٹیم کوانعام دینے کافیصلہ کیاجائیگا، دودن پہلے وزیراعظم نے ملک میں ایجوکیشن ایمرجنسی نافذ کی ہے، ہمارے لئے کے پی کے بھی باقی صوبوں کی طرح اہم ہے۔ اس موقع پر ایڈوائزر ٹو سیکٹری جنرل کامن ویلتھ شیل رام نے کہا وزیراعظم پاکستان کا یوتھ پروگرام نوجوان نسل کے لئے ایک بہترین پروگرام ہے ، مجھے اعتماد ہے کہ پاکستان میں ویژنری لیڈرشپ ہے جونوجوانوں کی ترقی کے لئے بہترین کام کرے گی ، نوجوان نسل کے لئے جوکامن ویلتھ چاہتی ہے وہ پاکستانی قیادت بہترین طریقے سے کریگی ،
پاکستانی قیادت نوجوان نسل کو ہنرمند بناکر ترقی دینا چاہتی ہے، شیل رام نے کہا کامن ویلتھ میں پاکستان کی بہت زیادہ اہمیت ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ یہ بانی ارکان میں سے ہے، حکومت پاکستان کامن ویلتھ ممالک میں نوجوان نسل کےلئے اقدامات کرنیوالے لیڈنگ ممالک میں شامل ہے، ہم رانا مشہود کی قیادت میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا ہمیں پتہ ہے کہ پاکستان کا بہت عظیم مستقبل ہے۔