اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ورلڈ اوپن اسکواش چیمپین شپ میں پاکستانی پلیئر حمزہ خان کو جھٹکا، ورلڈجونیر چیمپین کو پہلے ہی رائونڈ میں شکست کا سامناہے، حمزہ خان دوسرے رئونڈ تک کوالیفائی نہ کر سکے۔
مصر میں کھیلی جانیوالی ورلڈ اوپن اسکواش چیمپین شپ میں حمزہ خان سے اچھی پرفارمنس کی توقع کی جا رہی تھی تاہم ورلڈ جونیر چیمپین مین رائونڈ کے پہلے میچ میں ہی باہر ہو گئے ،19 سالہ حمزہ خان 36سالہ سوئٹزرلینڈ کے نکولس میولر کیخلاف زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور 39منٹ کے میچ میں سوس پلیئر نے ورلڈ جونیر چیمپین کو1-3گیم سے شکست دی۔
نکولس میولر نے میچ 9-11، 6-11، 11-5، 6-11 سے میچ جیتے ہوے اگلے رائونڈ تک رسای حاصل کی۔ ورلڈ اوپن اسکواش چیمپین شپ میں حمزہ خان شرکت کرنیوالے واحد پاکستانی پلیئر تھے۔