نمر ہ خان

اداکاری کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی ہے،نمر ہ خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)اداکارہ نمرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کی تعلیم بھی حاصل کی ہے اور اداکاروں میں فیروز خان اور صنم سعید انہیں بہت پسند ہیں۔

سوشل میڈیا میں تصاویر شیئر کرنے سوال متعلق انہوں نے کہا کہ وہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے لباس کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اداکارہ اشنا شاہ ان کی بہترین دوست ہے اور انہیں کھانے میں نہاری بہت پسند ہے۔
نمرہ خان نے کہا کہ ان کا شوبز انڈسٹری میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ اور وہ صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اداکارہ بننے کے بعد اس بات کا اندازہ ہوا کہ وہ اداکاری سے زیادہ اچھا گا لیتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں