وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو آئی ایم ایف کے مطالبات کا گہرائی سے جائزہ لیکر جواب دینے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے ایف بی آر کو آئی ایم ایف کے مطالبات کا گہرائی سے جائزہ لیکر جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر ڈیجیٹلا ئزیشن اورٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ ایف بی آر کے چیئرمین اور ممبران نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات سے قبل وزیرخزانہ محمداورنگزیب سے ملاقات کی جس میں عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ جاری مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ ایف بی آرحکام نے وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف کے نئے مطالبات اور ان کے اثرات پر بریفنگ دی۔

وزیرخزانہ نے ایف بی آر حکام کو آئی ایم ایف کے تمام مطالبات کاگہرائی سے جائزہ لینے کے بعد جواب دینے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ وزیرخزانہ نے ایف بی آر کو ڈیجیٹلا ئزیشن اورٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلئے ہر ممکن اقدامات کی بھی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں