عنایہ خان

میکال ذوالفقار اور فیروز خان پر کرش ہے، عنایہ خان

کراچی (نمائندہ خصوصی) اداکارہ عنایہ خان نے شوبز انڈسٹرہ کے میں اپنے کرش کے حوالے سے بتادیا۔ایک انٹرویو میں عنایہ خان نے بتایا کہ ان کے انسٹاگرام فالورز میں سے آدھے سے زیادہ لڑکے ہیں اور یہ بات انہیں انکے کزنز بتاتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ صرف لڑکیوں کے کمنٹس پڑھتی ہیں جب کہ وہ دیگر تبصروں کو نظر انداز کرتی ہیں۔اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ہونے والے تبصروں پر عنایہ خان نے کہا کہ انہیں ایسا کمنٹ بھی موصول ہوا ہے جس میں ایک مرتبہ ایک صارف نے انکے شوہر بننے کی خواہش ظاہر کی تھی،اداکارہ نے شادی کے حوالے سے متعلق سوال پر کہا کہ میں اس وقت سنگل ہوں

اورمیں اس ہی میں خوش ہوں،مجھے جیسے ہی لگے گا کہ مجھے شادی کرلینی چاہیے میں شادی کرلوں گی لیکن اس وقت میری توجہ صرف کام پر ہے۔عنایہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کا اداکار میکال ذوالفقار اور فیروز خان پر کرش ہے۔میکال کی شخصیت پسند ہے، وہ بہت تمیزدار انسان ہیں، میں جس طرح کے ساتھی کی تلاش میں ہوں وہ بالکل اس جیسے ہیں اور میکال میرے آئیڈل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں