احسن کامرے

احسن کامرے نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی

لاہور(گلف نیوز) نوجوان رہنما احسن کامرے کو پنجاب یونیورسٹی کے 133ویں کانووکیشن میں ایم فل کمیونیکیشن سٹڈیز کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ احسن کامرے نےپروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف کی زیر نگرانی ’’سیاسی مواد کے تخلیق کار یوٹیوبرز اور سیاسی جماعتوں کے درمیان سیاسی معیشت کے تناظر میں قائم تعلقات‘‘ پر تحقیق مقالہ لکھا جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ کس طرح یوٹیوب سیاسی گفتگو کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے اور سیاسی جماعتیں کس طرح اس سے فائدہ اٹھاتی ہیں،

اس کے نتائج باہمی فائدے کے ایک پیچیدہ جال کو ظاہر کرتے ہیں، جہاں مواد تخلیق کرنے والوں کو اہمیت اور مالی مراعات حاصل ہوتی ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں عوام میں اپنا اثر و رسوخ بڑھاتی ہیں۔احسن کامرے نے اپنی کامیابی پر اللہ تعالی، والدین، اساتذہ اور دوست احباب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں