اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔ جمعہ کو کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ اضافی قلمدان رولز آف بزنس کے قاعدہ نمبر 3(4) کے تحت سونپا گیا۔
قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان وفاقی وزیر اطلاعات کی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ ہوگا۔