وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کا پاکستانی سفیر سے رابطہ ، کرغیزستان میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنیکی ہدایت

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغیزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے غیزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلبہ سے ملاقات کی بھی ہدایت کی ۔

پاکستانی سفیر نے وزیر اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلبہ کی معاونت کر رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تاکید کی کہ طلبہ کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کو بر وقت معلومات فراہم کرتے رہیں،زخمی طلبہ کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،جو زخمی طلبہ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں ان کی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ زخمی ہونے والے طلبہ کی واپسی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی،کرغیزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں،اس صورتحال میں اپنے طلبہ کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے،ہماری حکومت کرغیزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں