کرغزستان

بشکیک حملے کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کرغزستان

بشکیک(نمائندہ خصوصی) کرغزستان حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بشکیک صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔ مجرمان کو جلد کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوارکوجاری ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ بشکیک میں حکام نے صورتحال پر قابو پالیا ہے اور حالات اب معمول پر آگئے ہیں۔ مقامی پولیس تمام ہاسٹلز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ پاکستانیوں سمیت 14 غیر ملکی شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہیں اور اس وقت ایک پاکستانی شہری زیر علاج ہے۔بیان میں مزید کہا کہ کرغزستان کے صدر خود اس معاملے کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور حکومت کل کے حملے کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں