نیئر حسین بخاری

پارلیمان کے تقدس آئین کی بالادستی اشد لازم ہے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارلیمنٹرینز نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پارلیمان کے تقدس آئین کی بالادستی اشد لازم ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آئین میں حکمرانی کا حق عوامی منتخب نمائندگان کا حق ہے،اداروں اور ذمہ داران کے فرائض اور ذمہ داریاں آئین میں صراحت اور وضاحت سے درج ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شکوہ جواب شکوہ رویہ کسی کیلئے بھی نیک شگون نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو شہید کی مفاہمتی پالیسی کو قومی مفاد پالیسی سمجھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرد فہم فراست آصف علی زرداری کے مفاہمتی طرز سے جمہوری پارلیمانی نظام تسلسل قائم ہے۔

انہوںنے کہاکہ درپیش صورت حال کا تقاضہ ہے کہ تقسیم و انتشار کی بجائے اتحاد اتفاق کو رواج دیا جائے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ صدرمملکت آصف زرداری وزیراعظم کی ایڈوائس پر مفاہمتی پروگرام پرعمل درآمد کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ حکمران جماعت اور اپوزیشن رضامند ہوں تو مصالحت اور منصفی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا بدمعاشی والا بیان ریکارڈ پر ہے۔

انہوںنے کہاکہ کسی کے پاس آڈیو یا ٹیپ ریکارڈ موجود ہے تو بیان بازی کے بجائے متعلقہ فورم پر رجوع کرے۔ انہوںنے کہاکہ آزاد عدلیہ بنیادی حقوق کی ضمانت ہے اور جمہوریت کیلئے لازم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں