دودھ کی قیمتوں

اسلام آباد سمیت پورے پنجاب میں دودھ کی قیمتوں میں راتوں رات اضافہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے پنجاب میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمتوں میں راتوں رات اضافہ کردیا گران فروشی کو روکنے کے لئے حکومتی ادارے بے بس ہوگئے تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ کئی دنوں سے 180روپے سے بڑھا کر 250روپے تک کر دی گئی ہے اسی طریقے سے دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے

دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر دودھ سرگودھا اور جنوبی پنجاب سے گاڑیوں کے ذریعے آتا ہے جس پر لاگت زیادہ آتی ہے کیونکہ کسانوں کو جانوروں کے لئے چارہ ، ونڈا سمیت دیگر چیزیں مہنگے داموں ملتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور شہروں میں دکانوں کے کرائے اور بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجہ سے ہم دودھ فروش بھی مہنگائی کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لئے قیمتیں بڑھانا مجبوری بن جاتی ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ نام ونہاد گراں فروشی کے لئے اسلام آباد اور پنجاب میں کہیں بھی قیمتوں کو چیک نہیں کیا جارہا ہے اور راتوں رات 20روپے لیکر 50روپے تک اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے دودھ فروش من مانیاں کرنے پر اترے ہوئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں