بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اس حقیقت کو سراہتا ہے کہ عرب ممالک نے عرب لیگ کی سربراہی کونسل کی قرارداد میں ایک چین کے اصول کی پاسداری کا ذکر کیا ہے
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عرب ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں پر مضبوطی سے قائم ہیں اور ایک بار پھر ثابت کرتے ہیں کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی برادری میں مقبول عام ہے۔
پیر کے روز وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ چین اور عرب ممالک اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں ۔ چین عرب ممالک کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر باہمی مضبوط حمایت کرنے ، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور چین عرب تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔