سائفر کیس

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی دو مقدمات میں بری

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماوں کی آزادی مارچ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج تھانہ کوہسار اور کراچی کمپنی میں درج دو مقدمات میں بری قرار دے دیا ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید، فیصل جاوید خان، علی نواز اعوان، شاہ محمود قریشی قاسم سوری راجہ خرم نواز اور دیگر ملزمان کی آزادی مارچ اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر درج تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بریت کی درخواستیں منظور کیں۔ دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے بھی آزادی مارچ اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے حوالے سے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، فیصل جاوید خان، علی نواز اعوان، سیف اللہ نیازی، زرتاج گل، اسد عمر اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

دونوں مقدمات میں بریت کی درخواستوں پر سردار مصروف خان اور آمنہ علی نے دلائل دئیے ۔ عدالتوں نے مقدمات کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں