نصیر الدین شاہ

مذہب کے معاملے پر جرات مندانہ فلم کرنا چاہتا ہوں، نصیر الدین شاہ

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ میں مذہب کے معاملے پر جرات مندانہ فلم کرنا چاہتا ہوں۔ حالی ہی میں ایک انٹرویو میں 73 سالہ ورسٹائل اداکار نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مذہب کے بارے میں کسی جرات مند انداز کی فلم میں کام کی خواہش رکھتے ہیں۔

جب نصیرالدین شاہ سے سوال پوچھا گیا کہ وہ عصر حاضر کے کس سماجی مسئلے پر فلم کرنا چاہیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں مذہب پر فلم میں کام کی خواہش رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اس موضوع پر ایسی جرات مندانہ فلم کرنے کی خواہش رکھتا ہوں جس میں وہ سب کچھ ہو جو ہمارے ذہنوں میں ہے۔

نصیرالدین شاہ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں کافی برس قبل فلم خدا کے لیے کی تھی، یہ ویسی ہی اہم فلم تھی جیسی 1976 کی بھارتی فلم منتھن تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں