اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ حالیہ احتجاج کے دوران صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے آزادکشمیرپولیس موجودتھی،لانگ مارچ میں شرپسند عناصر بھی داخل ہوئے،مطالبات تسلیم کرنے کے بعدمظفرآبادپریلغارکی ضرورت نہیں تھی،مظفرآباد کے گرڈ اسٹیشن پربھی حملہ کیاگیا۔
ایک انٹرویو میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی ضرورت تب ہوگی جب ورثاءکہیں گے،پولیس تحقیقات پرعدم اعتماد ہوگا توجوڈیشل کمیشن کی ضرورت ہوگی،ایکشن کمیٹی آج جوڈیشل کمیشن کامطالبہ کررہی ہے،پہلے کیوں نہیں کیا؟ایمرجنسی صورتحال کی وجہ سے کمشنراورڈی آئی جی کوتبدیل کیا،مطالبات پرپہلے ہی کابینہ کمیٹی نےایکشن کمیٹی سے بات شروع کردی تھی،کسی نے سیاست کرنی ہے توسیاسی جماعت کاروپ دھارکرآئے،عوامی مطالبہ عوامی طاقت سے حل ہوا ہے تو برائی نہیں،میرے استعفے کامطالبہ کیاگیا تو اسی دن جواب مل جائےگا۔