لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی شعبہ صحت میں بہتری کی کاوشیں رنگ لانے لگیںـشہروں اور دیہات میں فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیلز سے روزانہ ہزاروں مریض مستفید ہونے لگےـکینسر،ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کومفت ادویات گھر میں ملنے لگیںـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو خوش،خوشحال اور صحت مند دیکھنا چاہتے ہیںـہر سیکٹر میری ترجیح ہے مگر صحت کی سہولتوں کی بہتری پر پوری توجہ ہے۔
شدید گرمی کے باوجود عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولتیں مہیا کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف قابل تحسین ہیںـ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کے زریعے ہزاروں مریضوں کے علاج کی سروسز خود مانیٹر کررہی ہوں ـ
ہیلتھ ریفارمز کے ثمرات دیکھ کر عوام کی مزیدخدمت کرنیکا جذبہ مزید تقویت پکڑرہا ہےـ جہاں ہیلتھ سہولتوں کا فقدان ہے، سٹیٹ آف دی آرٹ فیسیلٹی پہنچارہے ہیںـانہوں نے کہا کہ صوبے میں مراکز صحت اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ جاری ہے
ـصوبے کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیںـہر ضلع میں مکمل کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہےـخدمت کا جذبہ ورثے میں ملا،اپنے عوام کے لئے ہر سہولت چاہتی ہوں۔