قومی کرکٹ ٹیم

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 31مئی کو لندن سے نیویارک روانہ ہو گی

لندن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 31مئی کو لندن سے نیویارک روانہ ہو گی جہاں وہ عالمی ٹی 20کرکٹ کپ میں شرکت کرے گی۔قومی ٹیم لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے پرواز کے زریعے نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پہنچے گی ۔پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی بار امریکہ میں کرکٹ میچز کھیلے گی۔عالمی ٹی 20کرکٹ کپ یکم جون سے 29جون تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائیگا۔ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستا ن اور بھارت کے درمیان نیوےارک میں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں