پیرس (نمائندہ خصوصی)فرانسیسی پارلیمنٹ میں دوران اجلاس فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بائیں بازو کے رکن پارلیمنٹ نے فلسطینی پرچم اٹھاکر ایوان کی توجہ غزہ کی صورتحال کی طرف دلائی۔
پارلیمنٹ کی صدر نے صورتحال کو ناقابل قبول قرار دے کر اجلاس ملتوی کردیا۔فلسطینی پرچم لہرانے والے رکن پارلیمنٹ سیبسٹن ڈیلوگو کو 15 روز کے لئے معطل کیا گیا ہے۔