پاکستان اور انگلینڈ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20میچوںکی سیریز کاتیسرا میچ بھی بارش کی نذر

کارڈف(نمائندہ خصوصی )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار بین الاقوامی ٹی 20میچوںکی سیریز کاتیسرا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا۔کارڈف میں منگل کی شب بارش کی وجہ سے ایک بال بھی نہ کرائی جا سکی اور میچ بغیر کھیل کے ختم کر دیا گیا۔مسلسل بارش کے باعث کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں شیڈول اس میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں ہوم ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔ہوم ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، جبکہ آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں