وزیرِ اعظم

حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچررز کے وفد سے گفتگوکرتیہوئے کیاجنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹویوٹا پاکستان علی جمالی، آٹو پارٹس صنعت کے نمائندے عامر اللہ والا شامل تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ صنعت رانا تنویر حسین وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل، چئیرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام شریک تھے۔ اس موقع پر وفد نے حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور آٹو سیکٹر کو درپیش مسائل کے حوالے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کرے۔ آٹو سیکٹر اپنی مصنوعات کا ایک خاطر خواہ حصہ برآمد کرے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ آٹو سیکٹر ڈیلیشن کی پالیسی پر عملدرآمد کرے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی آٹو پارٹس کی صنعت عالمی ویلیو چین کا حصہ بنے۔ حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں