بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ اور چین کی رینمن یونیورسٹی کے تعاون سے خصوصی سیمینار “چین اور دنیا: تعاون، چیلنجز اور جیت” بیجنگ میں منعقد ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر اورچائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر کی۔شین ہائی شیونگ نےویڈیو تقریر میں کہا کہ چین کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ہمیں دنیا کو چین کی کہانی کو واضح طور پر بتانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کے قیام کے بعد سے 6 سالوں میں، اس کی بین الاقوامی مواصلاتی طاقت میں تیزی سے اضافہ ہوتا رہا ہے اور ادارے نے اعلیٰ معیار کے پروگرام تیار کیے ہیں جیسے کہ “لیڈنگ نیویگیشن” کا بین الاقوامی ورژن اور دیگر اعلیٰ معیار کے پروگرام جنہیں کافی عوامی پزیرائی حاصل ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کو غیر ملکی میڈیا نے”چینی ثقافت کو پھیلانے کے لیے ایک اہم ونڈو” کے طور پر سراہا ہے۔سی ایم جی کے صدر نے کہا کہ چین کو دنیا کے ساتھ بہتر طور پر منسلک ہونے کے لیے، ہمیں تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، چائنا میڈیا گروپ نے “گلوبل میڈیا پارٹنرز” جیسے بین الاقوامی میڈیا کوآپریشن میکانزم کا ایک سلسلہ قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور دنیا کے ایک بہتر مستقبل کے فروغ کے لیے ہمیں عالمی ترقیاتی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی میں چین کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ایک دوسرے سے سیکھنے اور ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے اندرون و بیرون ملک دوستوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل کمیونیکیشن ان دی نیو ایرا ک کا تیار کردہ گلوبل پبلک او پینین سروے “چین اور دنیا: تعاون ، چیلنج ، جیت” کا بلیو پیپر بھی اس تقریب میں جاری کیا گیا ۔