خورشید شاہ

خورشید شاہ کا حکومت سے انڈسٹریل زون پر زور دینے کا مطالبہ

سکھر(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے حکومت سے انڈسٹریل زون پر زور دینے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے لیے ممکن نہیں ہے کہ ہر بندے کو نوکری دے سکے جب کہ جو ترقی پاکستان میں ہونی چاہیے تھی وہ ترقی ابھی تک ہم نہیں کرسکے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے اپنا بہت پیسہ ضائع کیا ہے جب کہ صحت اور تعلیم کی بہتری کے لیے میرا لگا بہت ہے اور ہم اربوں روپے تعلیم کے میدان میں خرچ کرتے ہیں، تعلیم کی بہتری کے لیے یہ ضروری ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں ٹیکنیکل لوگ پیدا کرنے چاہئے جو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، میں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈسٹریل زون پر زور دیں کیونکہ انڈسٹریل زون پاکستان کا مستقبل ہے جو ہمیں آگے لے جائے گا۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ادارے ایسے بنائے جائیں جن کے کندھوں پر وزن نہ ہو، آج ہمارے لوگ بیرون ملک سے 30 ملین ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں جب کہ ہمارے پاس ٹیکنیکل لوگ موجود ہیں لیکن اس میں مزید اضافے کی ضرورت ہے اور ان کے لئے ہمیں انڈسٹریل زون بنانے کے لیے کام کرنا پڑے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ انڈسٹری کے شعبے کے فروغ کے بعد ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، صنعت و انڈسٹری پاکستان کے لیے بہت اہم ہے اور ہمارے پاس دو سو سال کے لیے کوئلہ موجود ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمیں آج انرجی کی اشد ضرورت ہے، ہمیں 10 برتھیں چاہیے ہیں پورٹ کے لیے جب کہ پاکستان قدرتی وسائل کے لیے مالا مال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں