بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ سی چھوان کے ژی جیانگ پرائمری اسکول کے طلبا کے نام جوابی خط میں ملک بھر کے بچوں کو عالمی یومِ اطفال کی مبارکباد دی۔ نظریات قائم کرنے سے لے کر علم سیکھنے اور جسمانی صحت تک، بچوں کے معاملات کے لیے شی جن پھنگ کے دل میں سب سے نرم گوشہ ہے۔
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کی رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے وقت، “عزائم” اور “خواب” کلیدی الفاظ ہیں جن کا ذکر شی جن پھنگ اکثر کرتے ہیں۔ انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا سب سے اہم مقصد ، مادر وطن اور عوام سے جڑا ہوا ہونا چاہیے۔ قوم کی نشاۃ ثانیہ کا چینی خواب آپ بچوں کے ہاتھوں ہی پورا ہو گا۔
پڑھائی کے بارے میں شی جن پھنگ نے بچوں سے کہا کہ آپ علم ایسے سیکھیں جیسے سپنج پانی جذب کرتا ہے اور تخلیقی جذبے کو پروان چڑھانے میں بھی آپ کو مستعد ہونا چاہیے۔
بچوں کی صحت کی بھی شی جن پھنگ کو فکر رہتی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے بارہا بات کی ہے اور اس بات پر زور دیاہے کہ صحت مند جسم زندگی میں تمام کامیابیوں کی بنیاد ہے۔ انہوں نے بچوں کو جسمانی ورزش کی عادت کو پختہ کرنے کی ترغیب دی۔