وزیراعظم چودھری انوارالحق

آزاد کشمیر میں بجلی، آٹے کی تحریک منطقی انجام کو پہنچ گئی، وزیراعظم چودھری انوارالحق

میرپور (عکس آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بجلی اور آٹے کی تحریک منطقی انجام تک پہنچ گئی۔وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ مودی کو چیلنج ہے جس ریٹ پر بجلی اور دیگر چیزیں یہاں دی جا رہی ہیں بھارت میں بھی دو، مودی کو میرا چیلنج ہے جموں سے سرینگر تک اس طرح کی عوامی تحریک کا سامنا کر کے دکھاؤ۔چودھری انوار الحق نے کہا کہ کشمیریوں کے ایمان کا حصہ نظریہ الحاق پاکستان ہے، ایک سالہ حکومتی کارکردگی لوگوں کے سامنے لے کر جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں