اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اکٹھے نہیں ہوتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ اب اس اتحاد میں کتنا وقت لگناہے یہ دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے مظفرگڑھ میں انتہائی گرمی میں جلسہ کیا، مولانا کے خطاب کی گرمی نے جنوبی پنجاب کی گرمی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔