چینی وزیر د فاع

چین قومی وحدت کے لیے پرعزم ہے ، چینی وزیر دفاع

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) 21 ویں شنگریلا ڈائیلاگ سے اپنی کلیدی خطاب کے بعد چین کے وزیر دفاع دونگ جون نے امور تائیوان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ “تائیوان کی علیحدگی” کے عناصر خود کو اور دوسروں کو دھوکہ دینے کے لئے اپنے چھوٹے ہتھیاروں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، اور “تائیوان کی علیحدگی ” پسند مسلح عناصر کے ساتھ ہمارا سلوک ایک کچھوے کو کوزے میں پکڑنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک بڑے ملک کی حیثیت سے، چین قومی وحدت کے لیے پرعزم ہے اور یقینی طور پر یہ وحدت حاصل کی جائے گی. تاہم، پرامن اتحاد کے راستے کو برقرار رکھنا بھی ایک ایسی بات ہے جس کے لیے خلوص دل سے کوششیں کی جائیں گی۔ دونگ جون نے “تائیوان کی علیحدگی ” پسند مسلح گروہوں اور عناصر کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے سراب کو ترک کریں، اتحاد کے صحیح راستے پر واپس آئیں، “تائیوان کی علیحدگی ” کی کوششوں سے اپنے لیے تباہی نہ لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں