ریاض(نمائندہ خصوصی)گذشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبویۖ میں 7,808,112 سے زیادہ نمازیوں اور زائرین نے نماز ادا کی اور روضہ رسول ۖ پر حاضری کا شرف حاصل کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد نبویۖ کے انتظامی امور کی نگران جنرل اتھارٹی کی طرف سے فراہم کردہ مربوط خدمات کے مطابق نمازیوں اور زائرین کی خدمت اور دیکھ بھال کے لیے فول پروف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اتھارٹی نے گذشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبویۖ میں نمازیوں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی کل خدمات کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا کہ 550,960 زائرین نے روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ ۖ کے اصحاب کبار کی آخری آرام گاہوں پر حاضری دی۔
304,519 مرد اور خواتین زائرین نے ہجوم کو منظم کرنے اور مردوں اور عورتوں کے آنے کے اوقات کے مطابق الروضہ شریف میں نوافل ادا کیے۔اتھارٹی نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران 13,436 معمر افراد اور معذور افراد نے مسجد نبویۖ میں اپنے لیے مختص کردہ خدمات سے استفادہ کیا اور متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد مختلف ممالک کے 303,869 زائرین تک پہنچ گئی جب کہ 13,507 افراد نے مسجد نبویۖ کی لائبریری سے استفادہ کیا۔فیلڈ سروسز میں 316,117 مستحقین کو مقامی رہ نمائی کی خدمات فراہم کی گئی جبکہ مسجد نبویۖ کے صحنوں اور دروازوں کے درمیان نقل و حمل کی خدمات 69,221 زائرین کو فراہم کی گئیں۔ 136,800 سے زائد زمزم کے پانی کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ 216،54 میں روزہ روزہ دار زائرین میں افطاری کا سامان فراہم کیا گیا۔