اسرائیلی وزارت دفاع

اسرائیلی وزارت دفاع کے ہیڈکواٹر پر سٹن گرینیڈ پھینکنے والا فوجی گرفتار

تل ابیب (نمائندہ خصوصی)اسرائیل میں ایک فوجی نے تل ابیب میں وزارت دفاع کی عمارت پر اسٹن گرنیڈ اچھال دیا جس پر ملک میں جاری کشیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی “تل ہاشومر” اڈے پر پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعے میں ایک فوجی نے وزارت دفاع کی طرف ایک سٹن گرینیڈ پھینکا۔یہ سپاہی جو ماضی میں بھی تشدد کے مختلف واقعات میں ملوث رہا ہے،وزارت دفاع کے قریب تل ہاشومر میں واقع وزارت دفاع کی عمارت کے پاس پہنچا اور اس نے ایک مشکوک چیز پھینک دی جس سے اس عمارت کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا۔پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور چھان بین کی لیکن اس نے کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی۔

تلاشی کے بعد ایک 48 سالہ ریزرو سپاہی کو گرفتار کر لیا گیا۔یہ دھماکہ کھلے علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس دوران ایک سکیورٹی گارڈ نے ہوائی فائرنگ کی۔مشتبہ شخص کی بحالی محکمہ کے عملے کے خلاف سنگین پرتشدد واقعات کی تاریخ ہے، جس میں عملے اور مینیجرز کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔یہ واقعہ اسرائیل کے اندر کشیدگی کے ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف نیتن یاہو حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر بات ہو رہی ہے۔ اسرائیل میں کچھ انتہا پسند حماس کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے اور غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے لیے نیتن یاھو پر دبا ڈال رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں