وزیر اعلیٰ مریم نواز

جہاں ممکن ہو نقل و حرکت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ ،سائیکل کے استعمال کا کلچر اپنا یا جائے’ مریم نواز

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ آج ماحول دوست اور صحت مند نقل و حرکت کے طریقے کے طور پر سائیکلنگ کی اہمیت کو تسلیم کرنے کا دن ہے، سائیکلنگ نہ صرف ہمارے کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرتی ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی طور پر تندرستی رکھتی ہے۔

انہوں نے سائیکلنگ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جہاں ممکن ہو نقل و حرکت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ اور سائیکل کے استعمال کا کلچر اپنا یا جائے ۔ مریم نوز نے کہا کہ پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی خاطر سائکلنگ کو اپنا ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں