روینہ ٹنڈن

ممبئی، روینہ ٹنڈن پر حملہ، بھارتی اداکارہ کی ہجوم سے تشدد نہ کرنیکی اپیل کی ویڈیو وائرل

ممبئی (نمائندہ خصوصی)نامور بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کو ممبئی میں مبینہ طور پر نشے میں دھت ہو کر عوام کو مارنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ روینہ ٹنڈن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ کو ممبئی کے پوش علاقے بندرا میں عوام کے ہجوم گھرا دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روینہ ٹنڈن کے ڈرائیور نے گاڑی کی ٹکر سے 3 افراد کو زخمی کیا، معاملے نے زیادہ سنجیدہ رخ اختیار کیا تو روینہ ٹنڈن بات کرنے کے لیے گاڑی سے اتر کر نیچے آئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن خود کو بچاتے ہوئے عوام سے اپیل کر رہی ہیں کہ برائے مہربانی مجھے مت ماریں جبکہ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کہہ رہا ہے پولیس کو بلاؤ۔وائرل ویڈیو میں ایک خاتون کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ روینہ نے مجھ پر حملہ کیا، میری ناک سے خون بہہ رہا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نشے کی حالت میں تھیں اور انہوں نے عوام کو برا بھلا کہا اور ان پر تشدد بھی کیا۔ویڈیو میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ تم نے حملہ کیا ہے، ہم پولیس کے پاس جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک شخص نے بتایا کہ ہم اپنے گھر جا رہے تھے کہ اسی دوران جب ہم اداکارہ روینہ ٹنڈن کے گھر کے پاس پہنچے تو ان کی گاڑی نے میری والدہ کو ٹکر ماری اور جب ہم نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا تو اداکارہ نے حملہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں