بیجنگ (نمائندہ خصوصی) “تاریخ کی بہترین وراثت ایک نئی تاریخ تخلیق کرنا ہے، اور انسانی تہذیب کو سب سے بڑا خراج تحسین انسانی تہذیب کی ایک نئی شکل تخلیق کرنا ہے.” چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے ملک کی حکمرانی میں ثقافتی تعمیر کو نمایاں مقام دینے پر زور دیا ہے۔ اکتوبر 2022 میں شی جن پھنگ نے ائن شو کھنڈرات کا معائنہ کیا۔
ائن شو میوزیم کے ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر چاؤ چھینگ رونگ کا کہنا تھا کہ ہم ملٹی میڈیا جیسی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا وسیع پیمانے پر استعمال کرتے ہیں تاکہ سیاح سمجھ سکیں، یاد رکھ سکیں اور چینی قوم کی جدید تہذیب کی بہتر تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں.
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے مضبوط ثقافتی شعور اور خود اعتمادی کے ساتھ بے مثال کوششوں سے ثقافتی تحفظ، وراثت اور اختراعی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کی قیادت کی ہے۔ جون 2023 میں منعقدہ ثقافتی وراثت اور ترقی سے متعلق سمپوزیم میں شی جن پھنگ نے نظریہ پیش کیا تھا کہ نئے نقطہ آغاز پر ثقافتی خوشحالی کو فروغ دیا جائے، ثقافتی طاقت کی تعمیر کی جائے اور چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیرکی جائے۔ شی جن پھنگ کے ثقافتی نظریات کی رہنمائی میں چین کی عمدہ روایتی ثقافت کی قوت حیات کو متحرک کیاگیا ہے۔
چین میں ثقافتی اسٹیج پرفارمنسز زیادہ سے زیادہ نوجوانوں میں مقبول ہوتی جا رہی ہیں ۔ مقامی ثقافت و سیاحت کے محکمے مقامی وسائل کی بنیاد پر خصوصی ثقافتی سیاحت پیدا کر رہے ہیں۔ کھپت کے میدان میں ، چینی ثقافتی عناصر کے حامل قومی فیشن سے چینی مینوفیکچرنگ اور چینی برانڈز کی ترقی میں بھی مدد ملتی ہے۔عمدہ روایتی چینی ثقافت پر مبنی متعدد فلموں نے چینی فلم مارکیٹ کی شان و شوکت میں اضافہ کیا ہے۔