چین

چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی ایل سلواڈور کے صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت

سان سلواڈور (نمائندہ خصوصی ) جمہوریہ ایل سلواڈور کے صدر کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور ثقافت و سیاحت کے وزیر سن یے لی نے ایل سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور میں ایل سلواڈور کے صدر بوکیلے کے نئی مدت کے لئےصدر بننے پر تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔صدر بوکیلے نے افتتاحی تقریب کے موقع پر سن یے لی سے مختصر ملاقات بھی کی۔

پیر کے روز سن یے لی نے بوکیلے کو چین کے صدر شی جن پھنگ کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ چین ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرنے، عملی تعاون کی سطح کو بڑھانے، افرادی اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے اور چین-ایل سلواڈور تعلقات کی پائیدار اور گہری ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایل سلواڈور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ بوکیلے نے اپنی نئی مدت کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی ایلچی بھیجنے پر صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی ایل سلواڈور کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے ، اور ایل سلواڈور چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو اعلی سطح پر لے جانے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں