عرفان پٹھان

کوہلی، روہت اور سوریا کمار نے بھارتی ٹیم کو معذور بنا دیا ہے، عرفان پٹھان

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)بھارت کے سابق آل راﺅنڈر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی، روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے بھارتی ٹیم کو معذور بنا دیا ہے،عرفان پٹھان نے کہا کہ بھارت کی پلیئنگ الیون میں زیادہ بولنگ آپشن ہونے چاہئیں کیونکہ روہت شرما، ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو بولنگ نہیں کرتے، تینوں نے ٹیم کو معذور بنا دیا ہے۔سابق بھارتی کرکٹرز نے ٹیم میں یشاسوی جیسوال کی شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیٹنگ کے ساتھ ضرورت پڑنے پر بولنگ بھی کر سکتے ہیں۔

عرفان پٹھان کا کہنا تھا جو اسکواڈ موجود ہے اس کے ساتھ بھارتی ٹیم کے پاس دو کمبی نیشن موجود ہیں، ایک تو یہ ہے کہ بھارتی ٹیم اپنے بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط کرنے کیلئے اکسر پٹیل کے ساتھ میدان میں اترے۔ایک آپشن یہ بھی ہے کہ چار بولرز کے ساتھ میدان میں اترا جائے اور ہاردک پانڈیا اور شیوم ڈوب سے بولنگ کروائی جائے، اگر ہادرک پانڈیا 3سے 4اوور بولنگ کروا سکتے ہیں تو پھر تو یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے، ہاردک پانڈیا، شیوم ڈوب اور یشاسوی جیسوال بولنگ کرتے ہیں تو یہ بھارتی ٹیم کے لیے سود مند ہو گا۔

سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا آسٹریلیا کے پاس مچل مارش، گلین میکسویل اور کیمرون گرین جیسے کھلاڑی ہیں جو بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی کروا سکتے ہیں، اگر ہم انگلینڈ کی بات کرتے ہیں تو ان کے ساتھ بھی ول جیک، معین علی اور لیام لیونگ اسٹون موجود ہیں، اس صورتحال میں ویرات کوہلی، روہت شرما اور سوریا کمار یادیو بھارتی ٹیم کو معذور بنا دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں