اعظم خان

اعظم خان نے سوشل میڈیا ایپ سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دیں

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا ایپ سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈلیٹ کر دیں۔اعظم خان سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرتے تھے، گزشتہ چند دنوں سے ان کی فٹنس کی وجہ سے شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

اعظم خان کو انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کے باعث بھی شائقین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اعظم خان کی اب کوئی تصویر یا ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں