اسرائیلی حکام

حماس تجویز کو مسترد نہیں کرے گی ،اسرائیلی حکام

تل ابیب(نمائندہ خصوصی )اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ حماس اس کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کو واضح طور پر مسترد نہیں کرے گی، بلکہ اس میں ترامیم کی درخواست کرے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دوسری طرف حماس نے کہا ہے کہ وہ ایسے کسی معاہدے کو قبول نہیں کرے گی جس میں کی شرائط پوری نہیں کی گئی ہوں گی۔دو باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ حماس کا ایک وفد کل قاہرہ پہنچے گا جہاں مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت ہوگی۔بیروت میں حماس تحریک کے میڈیا اہلکار ولید الکیلانی نے بتایا کہہمارے بنیادی مطالبات میں اسرائیل کا غزہ سے انخلا اور بے گھر افراد کی گھروں واپسی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہکوئی بھی معاہدہ جو ہماری شرائط پر پورا نہ اترے اس قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکی صدر جو بائیڈن کی تجویز کو مثبت طور پر دیکھتے ہیں۔الکیلانی نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے کو مسترد کرتا ہے اور گیند اس کے کورٹ میں ہے۔ اسرائیل جنگ جاری رکھ کر قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات کیسے آگے بڑھا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں