یوسف رضا گیلانی

کرہ ارض کے تحفظ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کرہ ارض کے تحفظ کے لیے اجتماعی اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ کرہ ارض کے تحفظ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔عالمی یوم ماحولیات 2024 کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کم سے کم شراکت کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پاکستان کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں موسمی تغیرات سے نمٹنے کیلئے فعال اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

چئیرمین سینیٹ نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) اور سعودی عرب کی اس سال کی تقریبات کی میزبانی کو سراہاـانہوں نے کرہ ارض کے تحفظ ، صحرا بندی اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب اور یو این ای پی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاـ سید یوسف رضا گیلانی نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے لیونگ انڈس انیشی ایٹو، ریچارج پاکستان، اور گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) کے خطرات کو کم کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات باریپاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جس کا مقصد انڈس ریور بیسن کو موثر بنانا ہیجو ہماری آبادی اور معیشت کیلئے انتہائی اہم ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے عوام پر زور دیا کہ وہ پائیدار مستقبل کی خاطر ماحول کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں