ٹی20ورلڈکپ

ٹی20ورلڈکپ، نیدرلینڈز نے نیپال کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

ڈیلاس(نمائندہ خصوصی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔امریکا کے شہر ڈیلاس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نیپال کا 107رنز کا ہدف ڈچ ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر 18.4اوورز میں حاصل کرلیا۔میکس او ڈاوڈ نے 54رنز کی نقابل شکست اننگز کھیلی۔ وکرم جیت سنگھ 22اور سائبرینڈ اینجلبرچٹ 14رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔باس دی لیڈ 11، اسکاٹ ایڈورڈ 5 اور مائیکل لیوٹ صرف ایک رن ہی بناسکے۔نیپال کی طرف سے سومپال کامی، ابھیناش بوہارا اور دپیندرا سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2اوورز میں 106رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔

روہت پاڈیل 35، کرن کے سی 17، سومپال کامی 14، انیل ساہ 11رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انکے علاوہ کوئی بھی نیپالی بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔نیدرلینڈز کی طرف سے ٹم پرنگل اور لوگن وین بیک نے 3، 3،پال وین میکرین اور باس دی لیڈ نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں