ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے امارات اسلامیہ افغانستان کے وفد نے وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی کی سربراہی میں ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابو ظہبی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں باہمی مفادات کو پورا کرنے اور علاقائی استحکام میں کردار ادا کرنے کے لیے تعلقات کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
رہنماوں نے اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں کے ساتھ ساتھ افغانستان میں تعمیر نو پر بھی بات کی۔خطے کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے حکومت امارات کی طرف سے حمایت کا یقین دلایا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق طالبان کے چیف آف انٹیلی جنس ملا عبدالحق وثیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔