مریم اورنگزیب

پلاسٹک بیگز کا استعمال ممنوع، صرف 75 مائیکرون بیگز چلے گا،مریم اورنگز

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ بدھ کو لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج سے صرف 75 مائیکرون کے بیگز کو استعمال کرنے کی اجازت ہو گی، اب آپ نے پلاسٹک کو استعمال نہیں کرنا، اپنی عادات کو تبدیل کرنا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پالیسی دیتی ہے صارفین اس کو اپناتے ہیں، پلاسٹک موت ہے نہ یہ تلف ہوتا ہے نہ ختم ہوتا ہے، جب یہ جلتا ہے تو فضا میں زہریلے مواد چھوڑتا ہے، جب زمین میں جاتا ہے تو زمین کو تباہ کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں کو سمجھنا ہوگا سموگ پر قابو پانا لازمی ہے، وہ وقت دور نہیں جب لاہور سے سموگ دیگر شہروں تک پھیل جائے گی، جب تک سموگ کو کنٹرول نہیں کریں گے یہ کنٹرول نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں