ممبئی(نمائندہ خصوصی)بھارت کی تجربہ کار سینیئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے خاتون سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے تھپڑ پڑنے کے واقعے پر اداکارہ و بی جے پی رہنما کنگنا رناوت کی حمایت کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شبانہ اعظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہاکہ تھپڑ کے واقعے کے بعد، میرے دل میں کنگنا رناوت کی عزت میں کوئی کمی نہیں آئی لیکن میں خود کو ان لوگوں میں شامل نہیں کرسکتی جو اس واقعے پر جشن منا رہے ہیں۔شبانہ اعظمی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیکیورٹی اہلکار قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا شروع کر دیں گے تو ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔