عامر خان

عامر خان نے ستارے زمین پر کی شوٹنگ شروع کردی

ممبئی(نمائندہ خصوصی)عامر خان نے ستارے زمین پر کی شوٹنگ شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق سپر اسٹارشدید گرمی میں سخت شوٹنگ کر رہے ہیں۔عامر خان کو دل کوچھو دینے والی کہانی ملی ہے، جو ڈائون سنڈروم اور اس سے نمٹنے والے لوگوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ وہ اس موضوع کو بہت حساس طریقے سے سنبھالنا چاہتے ہیں اور ایک ایسا اثر پیدا کرنا چاہتے ہیں

جس سے سنڈروم میں مبتلا لوگوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے۔اگرچہ فلم کے بارے میں تفصیلات کو پوشیدہ رکھا گیا ہے ، تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جینیلیا دیشمکھ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔وریں اثنا، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خان ستارے زمین پر کی شوٹنگ 80 دنوں کے اندر مکمل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں