خواجہ سلمان رفیق

پاکستان کو پولیو فری بنانا ہو گا،اس نسل کو اگلی نسل کے بہتر مستقبل کیلئے محنت کرنی ہو گی’خواجہ سلمان رفیق

لاہور ( نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں سی ای اوز اور ایم ایس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کانفرنس کے دوران شعبہ صحت بارے ترجیحات پر روشنی ڈالی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں خاص توجہ دے رہی ہے۔ حال ہی میں پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں دیکھے گئے حالات کی نشاندہی کر رہا ہوں۔

پاکستان کو پولیو فری بنانا ہو گا۔ اس حوالہ سے ویکسی نیٹرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنی تمام تر توجہ نظام صحت کی بہتری کیلئے مرکوز کئے ہوئی ہیں۔ اس نسل کو اگلی نسل کے بہتر مستقبل کیلئے محنت کرنی ہو گی۔ آئندہ بارشوں سے ڈینگی میں تیزی آنے کا امکان ہے۔ہم عید کی چھٹیوں میں بھی کام کرنے والے لوگ ہیں۔ معذرت کے ساتھ 2018 کے بعد صحت کے انڈیکیٹرز بہتر نہیں ہو سکے۔ موٹر وے پر ایمرجنسی سروسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ موٹروے پر ہر تیس کلو میٹر پر ریسکیو کی گاڑی موجود ہوگی۔ وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب بھر میں انسانیت کے دشمن عطائیوں کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔

سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کے اندر قائدانہ صلاحیتیں ہونی چاہئیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہے ہیں۔پنجاب کی عوام کیلئے کلینکس آن ویل اور فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔ نظام صحت میں بہتری لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے اپنے اظہار خیال میں کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی ناقابل برداشت ہوگی۔پنجاب میں دل، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ان کے گھروں میں ادویات فراہم کرنے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔بار بار سرکاری ہسپتالوں میں جانے کا مقصد حالات کا جائزہ لینا ہے۔صوبہ بھر میں خسرہ، کونگو، ہیضہ و دیگر وباؤں پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ کانگو وائرس کے حوالے سے اگلے تین سے چھ ہفتے انتہائی اہم ہیں۔ناقص کارکردگی کے حامل ایم ایس حضرات کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

کانفرنس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز محمد اقبال اور محمد احمد، ایڈیشنل سیکرٹریز راشد ارشاد، خضر افضال، بابر اور ڈاکٹر یونس، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈاکٹر یداللہ، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مختار اعوان، ڈپٹی سیکرٹریز اور تمام اضلاع کے سی ای اوز اور ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں