اسرائیلی جنگی کابینہ

اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز نے استعفے کااعلان ملتوی کردیا

تل ابیب(نمائندہ خصوصی)اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹزکی جانب سے آج ہفتے کے روز اپنے ممکنہ استعفے کے اعلان کے حوالے سے اعلان کردہ تقریر ملتوی کردی ہے جس میں وہ جنگی کونسل سے استعفی دینیوالے تھے۔ان کے اس فیصلے کو غزہ کے علاقے النصیرات سے چار اسرائیلی قیدیوں کے زندہ بازیاب کرائے جانے کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بینی گانٹز نسبتا اعتدال پسند اسرائیلی سیاست دان ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ یک اہم خطاب میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی سربراہی میں قائم جنگی کونسل سے اپنا استعفی پیش کریں گے۔

قبل ازیں انہوں نے وزیراعظم کو غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد کے منصوبے کے بارے میں حتمی لائحہ عمل پیش کرنے کی 8 جون کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر وزیراعظم ما بعد جنگ غزہ کے حوالے سے اپنا منصوبہ پیش نہیں کرتے تو وہ جنگی کونسل سے استعفی دے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں