مریم اورنگزیب

جس جس طرح وزیراعظم ،وزیراعلی کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے’ مریم اورنگزیب

لاہور(نمائندہ خصوصی) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس جس طرح وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے جھوٹ اور سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے ،عوام کو سوچنا چاہیے کہ جب جب ملک ترقی کرتا ہے مہنگائی میں کمی آتی ہے بانی پی ٹی آئی کو کیوں تکلیف شروع ہو جاتی ہے ،عوام کو سوچنا چاہیے جب جب معیشت مستحکم ہوتی ہے عمران خان کیوں عدم استحکام کی سازشیں شروع کر دیتے ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کرنے والے ، تباہی لانے والے ، نوجوانوںکو بے روزگار کرنے والے ملک کے خلاف سازش کرنے والے پھر متحرک ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن)نے وفاق میں اور پنجاب میں 100 دن میں ایک دفعہ پھر عوام کو نئی امید اور ملک درست سمت دی ہے،100 دن میں ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی زوال پذیرہورہی ہے ،100 دن میں درست فیصلوں نے عوام کو مہنگائی کم کر کے بہت بڑا تاریخی ریلیف دیا ہے ،عوام کی روٹی صرف 100 دنوں 14 سے 12 روپے پر آ گئی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ 100 دن میں نواجوان کے ہاتھ میں پٹرول بم نہیںپھر سے لیپ ٹاپ دئیے ہیں ،100 دِن میں پاکستان ایشیاء کا وہ واحد ملک بن چکا ہے جس میں مہنگائی سب سے تیزی سے کم ہورہی ہے ،مہنگائی میں 17 فیصد کمی آچکی ہے، آٹا، روٹی، گھی کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے ،دوائی مفت اور علاج کی فراہمی گھر کی دہلیز تک پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، زراعت اور کسان کی ترقی کے لئے 10 ارب کا کسان کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسانوں کو جدید مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی شروع کی جاچکی ہے ،صنعت، کاروبار، آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور گورننس ہر شعبے کی سمت درست کی گئی، ایک نیا اعتماد اور ساکھ دی گئی ہے۔

نواز شریف آئی ٹی سٹی کی بنیاد 100 دن میں رکھ دی گئی ہے ،تاریخ میں پہلی دفعہ رمضان پیکج مستحقین کے لئے ان کی دہلیز پر پہنچایا گیا ،پاکستان اور پنجاب کی پہلی سوشو اکنامک رجسٹری قائم کرنے کا کا آغاز کر دیا گیا، پاکستان اور پنجاب کا پہلا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پروگرام شروع کر دیا گیا ،خواتین کا پہلا ورچوئیل پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا ہے ،خواتین کے لیے پورے پنجاب میں ڈے کیئر سنٹر کا فنڈ قائم کیا گیا ،پنجاب کا پہلا ای ماس ٹرانذٹ بس اور نواجوانوں کے لئے ای بائیکس کا نظام شروع کر دیا گیا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 100دن میں تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری، پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی، سموگ اور فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والے مسائل پر تاریخی اقدامات ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں