کراچی (نمائندہ خصوصی )تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوگئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا، جس سے ڈالر 278 روپے 35 کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان ہے، 100 انڈیکس 302 پوائنٹس گر کر 73450 پوائنٹس پرآگیا۔ مانیٹری پالیسی اور بجٹ کو لیکر سرمایہ کار مسلسل محتاط دکھائے دے رہے ہیں۔