نسیم شاہ

بھارت سے شکست پرنسیم شاہ آبدیدہ ہوگئے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

نیویارک (نمائندہ خصوصی)ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف آخری اوور میں پاکستان کو جیت دلوانے کی بھرپور کوشش کرنے والے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ شکست پر آبدیدہ ہوگئے۔نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے اہم معرکے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ہمیشہ کی طرح لڑکھڑا گئی۔

120 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر کی سست بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو آخری 6 گیندوں پر 18 رنز درکار تھے، ایسے میں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 2 چوکے لگائے، انہوں نے 4 گیندوں پر 10 رنز بناکر ٹیم کو جتوانے کی پوری کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوئے۔

ٹیم کو جتوانے کی کوشش میں ناکامی پر نسیم شاہ دلبرداشتہ ہوگئے اور پویلین واپس جاتے ہوئے رونے لگے، اس دوران شاہین شاہ آفریدی انہیں دلاسہ دیتے رہے، بعد ازاں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی انہیں دلاسہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں