حکومت پاکستان

حکومت کا بیرون ممالک پناہ لینے والوں کیلئے شکنجہ کسنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)حکومت پاکستان نے بیرون ممالک پناہ لینے والوں کیلئے شکنجہ کسنے کا فیصلہ کرلیا بیرون ممالک کی شہریت حاصل کرنے والوں کے لئے پاسپورٹ اور شہریت منسوخ کر دئیے جائیں گے ۔ ، تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ممالک پناہ لینے والے اور ان کی شہریت حاصل کرنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کردیئے جائینگے، اس سلسلے میں وزارت خارجہ ، پاسپورٹ حکام اور امیگریشن حکام کو مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے حساس اداروں کی مشاورت سے کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کیخلا ف کارروائی کرنی ہے وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق یہ حکام نامہ وزارت داخلہ محسن نقوی کے دستخطوں سے جاری کردیا گیا ہے اب کوئی بھی بیرون ممالک یا یورپ میں اگر وہاں کی شہریت حاصل کرے گا تو اس کے پاسپورٹ اور شہریت کو منسوخ کردیا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں