راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے موٹر وے پر جلاﺅ گھیراﺅ اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی۔ منگل کو کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے کی۔ وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور ایک بارپھر عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دے دی جو عدالت نے منظور کر لی۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپورکےخلاف موٹروے ٹول پلازہ پرگھیراوجلاوکامقدمہ تھانہ نصیرآبادمیں درج ہے۔