فاروق ستار

فاروق ستار کو سنگین دھمکیاں موصول ہونے کا انکشاف

کراچی (نمائندہ خصوصی )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کو سنگین دھمکیاں موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے سیکیورٹی کے معاملے پر آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اور چیئرمین تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔فاروق ستار نے خط میں لکھا ہے کہ سرجانی ٹان میں زمینوں پر قبضے کے خلاف آواز اٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران بھی سنگین دھمکیاں ملیں، عبوری حکومت میں مجھے اضافی نفری دی گئی تھی، جو واپس لے لی گئی۔ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ سیکیورٹی مسائل کو سنجیدگی سے دیکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں