کمل ہاسن

کمل ہاسن کی فلم’ ‘انڈین2” رواں اگلے ماہ 12 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی(نمائندہ خصوصی) لیجنڈری اداکار کمل ہاسن نے اپنی دو نئی فلموں ‘انڈین2’ اور ‘کالکی 2898’ کو تصادم سے بچانے کیلئے پروڈیوسز کو ہدایات دے دیں۔کمل ہاسن کی فلم ‘انڈین2’ رواں اگلے ماہ 12 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ ‘کالکی2898′ جون کی 28 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

اداکار نے پروڈیوسرز کو ہدایات دی ہیں کہ دونوں فلموں کے درمیان مناسب وقفہ ہونا چاہئے اور یہ ایک دوسرے کے ساتھ ریلیز نہ ہوں تاکہ کسی بھی فلم کے بزنس پر فرق نہ پڑے۔’انڈین2’ کا پہلی فلم 1996 میں ریلیز ہوئی اور یہ پہلی فلم بنی جس کو ہندی میں ڈب کرکے ریلیز کیا گیا اور اسے بہت زیادہ شہرت ملی۔سائنسی فلم ‘کالکی2898’ میں کمل ہاسن کے ساتھ پرابھاس، دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن جیسی اسٹار کاسٹ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں